ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابقہ حکومتوں نے سلطنت کی طرح حکمرانی کی ہے،قومی وراثت کونظراندازکیا،اڑیسہ میں وزیر اعظم مودی نے 1550روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا

سابقہ حکومتوں نے سلطنت کی طرح حکمرانی کی ہے،قومی وراثت کونظراندازکیا،اڑیسہ میں وزیر اعظم مودی نے 1550روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا

Wed, 16 Jan 2019 01:22:56    S.O. News Service

بلانگیر، 15جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مرکزکی سابقہ حکومتوں پرسلطنت کی طرح حکومت کرنے اور ملک کے شانداروراثت کو نظر انداز کرنے کاالزام لگایا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ان کی قیادت والی حکومت نے نہ صرف ملک کے امیر ثقافتی ورثہ کو بچانے کے لئے بلکہ جدیدیت کے ساتھ قدیم شناخت کو بھی جوڑا۔مودی نے ویسٹ اڑیسہ کے بلانگیر میں بی جے پی کی ایک ریلی میں کہاکہ پچھلی حکومتوں نے سلطنت کی طرح حکمرانی کی اور اپنے امیر ورثہ کو نظر انداز کیا۔انہوں نے اپنی شاندار تہذیب کو نظر انداز کیا اور ان کی حفاظت کو نظر انداز کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا بھارت کا قدیم ورثہ ہے، لیکن کچھ لوگ بغیرسمجھے بین الاقوامی یوم یوگا کی مخالفت کررہے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ قدیم نمونے اور مجسمے ماضی میں چوری ہوئے تھے اور انہیں ملک سے لے جایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بیرون ملک سے قیمتی مجسمے کو واپس لینے کے لئے مضبوط اقدامات کر رہی ہے۔مودی نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں بہت سارے مجسمے واپس آ چکے ہیں۔ریلی کو خطاب کرنے سے قبل اڑیسہ میں وزیر اعظم مودی نے 1550کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اڑیسہ کے لئے 1505کروڑ روپے سے زائد کئی منصوبوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے 1085کروڑ رو پے کی لاگت سے پوری ہوئی813کلومیٹر جھارسوگوڑا - وجین گرام اورسنبھل پور-انگول لائنوں کی بجلی کی فراہمی ملک کووقف کیا۔مودو نے برپالی-ڈنگاریپالی کے 14.2کلومیٹر اور 17.354کلو میٹر کے بلانگیر -دیوگاؤں ریلوے لائنوں کی دوگنا کا افتتاح کیا۔یہ 181.54کیلومیٹر کی سمبھل پور - ٹٹلاگڑھ ریل پٹری کے دوگنا کے منصوبے کا حصہ ہے۔انہوں نے جھارسوگوڑا میں ’’ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک‘‘(ایم ایم ایل پی)کا افتتاح کیا۔یہ ایم ایم ایل پی 100کروڑ روپے کی لاگت مکمل ہو ئی ہے۔وزیر اعظم مودی نے 115کروڑ روپے کی لاگت سے تیار 15کلو میٹر لمبی بلانگیر-کھردا ریلوے لائن کا بھی افتتاح کیا۔یہ 289کلومیٹر لمبا بالنگر خوردہ لائن کا حصہ ہے۔یہ لائن ہاؤرہ چنئی کی مرکزی لائن کھربہ روڈ اوربلانگیر میں ٹٹلاگڑھ -سمبھل پور کی لائن کوبھی جوڑتا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے تھیروولی اور سنگاپور روڈ اسٹیشن کے درمیان 27.4کروڑ روپے کی لاگت سے بنے پل کا بھی افتتاح کیا۔یہ پل جولائی 2017میںآئے سیلاب میں تباہ ہو گیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے بیدھ ضلع میں نیل مادھواورسدھیشور مندروں کے بحالی کے کام کا افتتاح بھی کیا۔


Share: